عمران خان کی جانب سے بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا خیر مقدم

Published on December 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 410)      No Comments

اسلام آباد: (یو این پی) تحریک انصاف نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ پاکستانImran_Khan کا خیر مقدم کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ پاکستان خوش آئند ہے۔ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ملاقاتوں سے باہمی تعلقات پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے پاک بھارت تعلقات میں بہتری ناگزیر ہے۔ اعلیٰ سطح پر تعلقات میں بہتری لا کر دیرینہ مسائل کے حل کی جانب پیشرفت کی جانی چاہیے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ دونوں جانب کی قیادت کو تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے سرگرمی دکھانا ہوگی۔ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقاتوں کو اقوام عالم بھی مثبت انداز میں دیکھتی ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ دورہ بھارت کے دوران وزیراعظم مودی کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes