جھنگ: اہل سنت والجماعت کے زیر اہتمام سانحہ راولپنڈی کے خلاف ریلی نکالی گئی

Published on November 19, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 282)      No Comments
 \"Sy\"
جھنگ ( انچارج انویسٹی گیشن سیل ) اہلسنت والجماعت کے زیر اہتمام مسجد حق نواز جھنگوی شہید سے سانحہ راولپنڈی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور ایوب چوک پر دھرنا دیکر پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا ۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین میں مولانا عبدالغفور جھنگوی ،قاری رفیق حیدری ،مولانا غلام حسین ، سید مصدوق حسین شاہ ، مولانا عرفان الحق ، مولانا یوسف رحمانی ،مولانا ابوبکر مدنی ،حافظ خالد محمود جھنگوی اور حاجی ملک منیر احمد تھے مقررین نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ راولپنڈی کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرکے کیفردار تک پہنچایا جائے تاکہ دہشت گرد بے نقاب ہو سکیں اور مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات رونما نہ ہو سکیں ۔ریلی کی وجہ سے ضلع بھر کی پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ رہی ہر آنے والے شخص کی تلاشی لی جارہی تھی اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی ۔ریلی کے مقررین نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹ تبدیل کیے جائیں انتظامیہ نے حالات کے پیش نظر احتیاطی طور پر مارکیٹیں بند کروادیں تھی رلی کے داخلی وخارجی راستوں کو پائپوں کی مدر سے سیل کردیا تاکہ کوئی شرپسند عناصر ریلی میں شامل نہ ہوسکیں احتجاجی ریلی پرامن مظاہرے کے بعد اختتام پذیر ہوگئی
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题