پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’ہوٹل‘‘ کی اداکارہ مسکان جے نے گلوکاری میں 2013کاگولڈ میڈل حاصل کر لیا

Published on January 8, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 706)      No Comments

\"6\" 
فلمی انڈسٹری میں کچھ عرصے قبل تک ’’فارمولا‘‘ فلمیں بنانے کا رجحان زیادہ تھا
نئے ڈائریکٹرز نے آکراس سلسلے کو توڑ دیا ہے’’ ہوٹل‘‘ فلم کی فنکارہ مسکان جے
لاہور(یو این پی) پاکستان کی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’ہوٹل‘‘کی اداکارہ مسکان جے نے ۲۰۱۳ ؁ء کی بہترین گلوکارہ ہونے پرگولڈ میڈل اورسرٹیفکیٹ حاصل کر لیا،ایک خصوصی تقریب میں کراچی کے سندھ کے صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے انہیں یہ گولڈ میڈل اورسرٹیفکیٹ دیا، اس وقع پر مسکان جے نے نمائندہ کو بتایا کہ ۲۰۱۴ ؁ء سال کے شروع ہونے پر انہیں یہ ایوارڈ ملا تووہ اس سلسلے میں بہت خوش ہیں اور اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہیں اور ساتھ ہی اس بات کی انہیں مزید خوشی یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں بننے والی پہلی سائکو تھرلر فیچر فلم ’’ہوٹل‘‘ بھی اسی سال سینماؤں کی زینت بننے کو تیار ہے جس میں انہوں نے ایک اہم رول ادا کیا ہے، انہوں نے اس موقع پر مزید بتایا کہ گو کہ اداکاری اور گلوکاری دونوں الگ الگ شعبے ہیں مگروہ دونوں میں اپناکام مستقبل میں دلجمعی سے جاری رکھیں گی. فلم میں کیے جاننے والے کردار کے سلسلے میں انہوں نے بتایا کہ یہ آپ فلم میں ہی دیکھ سکیں گے کہ میں نے اس میں کیا کردار نبھایا ہے، اس فلم کی انفرادیت یہ ہے کہ اس فلم میں کوئی گانا شامل نہیں اور کہانی چونکہ بھارت کے شہر دلی سے جڑی ہوئی ہے تو ہمیں یقین ہے کہ دیکھنے والے اس چینج کو ضرورپسند کریں گے اور اگر دیکھ جائے تو ہماری فلمی انڈسٹری میں کچھ عرصے قبل تک ’’فارمولا‘‘ فلمیں بنانے کا رجحان زیادہ تھا اب نئے ڈائریکٹرز نے اس سلسلے کو توڑدیا ہے جو کہ فلم انڈسٹری میں یہ بہت بڑا چینج ہے، اس سلسلے میں فنکاروں، تیکنیکی ماہرین اور ساتھ ساتھ رائٹرز وڈائریکٹرز کو چاہیے کہ وہ اس سلسلے میں آگے بڑھیں اور نئے سے نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر ملک کا نام روشن کرنے میں اپنا بھرپور کردادر ادا کریں، انہیں امید ہے کہ یہ فلم پاکستان کی فلمی تاریخ میں ایک الگ انداز سے کہانی رقم کرے گی.

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy