معروف شاعر جوش ملیح آبادی کا123واں یوم پیدائش”آج“ منایا جائیگا

Published on December 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments


اسلام آباد(یواین پی) برصغیر کے معروف شاعر جوش ملیح آبادی کا123واں یوم پیدائش آج 5دسمبر کو منایا جائے گا اس سلسلے میں مختلف شہروں میں ادبی حلقوں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد ہونگی جس میں جوش ملیح آبادی کی ادبی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔جوش ملیح آبادی5 دسمبر1898ء کو ایک علمی و ادبی گھرانے میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام شبیر حسن خان جبکہ جوش قلمی نام تھا وہ ملیح آباد کے رہنے والے تھے اس لیے اسے اپنے نام کا حصہ بنا لیا۔تقسیم ہند کے بعد وہ ترک سکونت کرکے کراچی قیام پذیر ہو گئے۔جوش ملیح آبادی قادر الکلام شاعر تھے انہوں نے پہلا شعر محض نو برس کی عمر میں کہا تھاانہیں اردو،ہندہ،فارسی،عربی اور انگریزی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔انہیں بلاشبہ الفاظ کا سمندر کہا جاتا تھاوہ شاعری کی کثیر کتب کے مصنف تھے ان کی معرکۃ الآرا تصانیف میں ”شعلہ و شبنم،جنون و حکمت،فکرو نشاط،عروس ادب،حرف و حکایت،روح ادب،آوارہ حق،سنبل و سلاسل“ اور ان کی خود نوشت سوانح یادوں کی برات“ قابل ذکر ہیں۔اردو ادب کا یہ عظیم سرمایہ الفاظ کا سمندر جوش ملیح آبادی 22فروری 1982ء کو انتقال کر گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy