کویت ،پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمدعارف بٹ کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب

Published on September 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 525)      No Comments

abdul shakoor abi hassan with ambassdor of pakistanکویت سٹی۔۔۔ کویت میں پاکستان بزنس کونسل کے صدر محمدعارف بٹ اوراوپیک ممبر حافظ محمد شبیر کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد پاکستانی سکول جلیب الشیوخ کے علامہ اقبال ہال میں کیاگیا جس میں سینکڑوں پاکستانیوں نے شرکت کی ۔تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان محمد اسلم خان تھے ،اس موقعہ پر پاکستانی اسکولوں کے بچوں نے پاک افواج کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے جس کو حاضرین نے بے حد پسند کیاپاک فوج زندہ باد ،جنرل راحیل شریف زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے اورجنرل راحیل شریف کی تصاویر کو آویزاں کیاجاتا رہا ۔اس موقعہ پرپاکستان بزنس کونسل کے صدر محمد عارف بٹ ،اوپیک ممبر حافظ محمد شبیر کی جانب سے پاکستانی اسکولوں میں طلباء وطالبات نویں اور انٹرمیڈیٹ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو اسناد اورشیلڈ تقسیم کی گئیں ۔سینئرصحافیوں محمد عمر اورعبدالشکورابی حسن کو بہترین صحافتی خدمات سرانجام دینے پر شیلڈ دی گئی ،بیورو چیف نوائے وقت نے اپنی شیلڈ پاکستانی کمیونٹی اور نوائے وقت کے قارئین کے نام کرنے کا اعلا ن کیا ۔اس موقعہ پر کینسر جیسے موذی مرض سے لڑ کر امتخان میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طلبہ نورکو یوکے انٹرنیشنل کے اونرثاقب جمیل اورمحمد عارف بٹ کی جانب سے دو دوہزار امریکی ڈالر اور سکالرشپ دینے کا اعلان کیا گیا ۔تقریب میں معروف گلوکار علی یاسر، امجد کھوکھر نے ملی نغمے اور گیت پیش کئے ۔تقریب کے آخر میں حافظ محمد شبیر اور محمد عارف بٹ نے شرکاء اور مہمانان خصوصی کا شکریہ اداکیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes