وزیر اعظم نواز شریف آج 3 روزہ دورے پر سری لنکا روانہ ہوں گے

Published on January 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 435)      No Comments

2
اسلام آباد/کولمبو(یواین پی) وزیر اعظم نواز شریف 3 روزہ دورے کے لئے آج بروز پیر سری لنکا روانہ ہو نگے جہاں دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا کی دعوت پر پیر کو 3 روزہ سرکاری دورے پر کولمبو پہنچیں گے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ اعلی سطح کا وفد بھی ہوگا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور خاتون اول بیگم کلثوم نواز کا استقبال سری لنکن ہم منصب رانیل وکرماسنگھے کریں گے۔اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم سری لنکا کے صدر سے ملاقات کریں گے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا۔ جس کے بعد سری لنکا کے صدر کی جانب سے وزیر اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور سمجھوتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف سری لنکن وزرا، ارکان پارلیمنٹ، اعلی حکام اور کاروباری شخصیات سے خطاب بھی کریں گے۔ دوسری طرف سری لنکن میڈیا کے مطابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ اور ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ ان کے دورہ سری لنکا کو یہاں پر اہمیت دی جاری ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog