بی بحیرہ چین میں پاک چین کی مشترکہ بحری مشقیں اختتام پذیر

Published on January 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 509)      No Comments

3
بیجنگ(یوا ین پی )جنوبی بحیرہ چین میں مثالی دوست ملکوں پاکستان اورچین کی بحری افواج کی دوروزہ مشترکہ مشقیں اختتام پذیرہوگئیں۔ مشقوں میں پاکستان کے 2 بحری جہازوں نے حصہ لیا۔اس دوران سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اور بحری قزاقوں سے نمٹنے کیلئے بھی مشق کی گئی۔ کارروائی میں چھوٹے بڑے ہتھیاروں سے فائر نگ کے علاوہ ہیلی کاپٹروں کا ستعمال بھی ہوا۔ جنگی مشقوں میں حصہ لینے والے دونوں ممالک کے بحری جہازوں نے شنگھائی کی بندرگاہ پر لنگر ڈال دئیے ہیں۔ گزشتہ سال چینی وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک میں فوجی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے معاہدے کئے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题