اٹھارہ ہزاری ، سرکاری سکول کے طلباء سخت سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبور

Published on January 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 511)      No Comments

gh
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے موضع اوراشریف میں واقع سرکاری سکول کے طلباء سخت سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیں،خوشاب روڈاوراشہرمیں واقع گورنمنٹ مڈل سکول جہاں تقریبا500کے قریب بچے زیرتعلیم ہیں۔سکول کی چا رد یواری نہ ہے جس کے باعث اردگردکی آبادی کے جانورسکول میں گھومتے پھرتے ہیں سکول میں4کمرے ہیں جسکے دروازے ٹوٹ چکے ہیں اورجوخستہ حالت میں ہیں۔سکول میں بچوں کیلئے ایک ٹوائلٹ ہے وہ بھی خراب ہے اورنہ ہی پینے کے صاف پانی کاانتظام نہ ہے ان تما م حالات کے باوجودطلباء تعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیں۔علاقہ کے شہریوں نے مزیدکہاکہ ہم نے ایم این اے نجف سیال اورایم پی اے ا عظم چیلہ کے ڈیروں کئی مرتبہ جاکرکہاکہ اس سکول کی مرمت کروادولیکن وہ اس تھل کے علاقے کاوزٹ بھی نہیں کر تے اورنہ ہی اس غر یب علاقے کے لوگوں کی بات سنتے ہیں،اہل علاقے کے مکینوں اورطلباء نے گزشتہ روزاحتجاج کرتے ہوئے ڈی سی او جھنگ،وزیراعلی پنجا ب اوردیگراعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سکول کی چاردیواری کونئے سرے سے تعمیرکیاجائے جبکہ سکیورٹی گارڈزکوبھی تعینات کیاجائے اور سکیورٹی کے انتظامات کوبھی بہتربنانے کے احکامات بھی جلدجاری کیے جائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)رواں مالی سال مسم گرما کی آمد سے قبل ایل پی ٹی پر پوزلز اور چھ نئے فیڈر مکمل کئے جائیں گے ۔اس سلسلے میں 200 کے قریب افسر اور عملہ بجلی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہا ہے جس سے لوگوں کو بجلی کی ترسیل میں بہتری آئے گی اور لائن لاسز بھی کم ہو ں گے ۔بجلی فراہم کے منصوبے جن ڈویژنوں میں شروع کئے جائیں گے ان میں جھنگ ،بھکر ،اور ٹوبہ شامل ہیں ۔یہ باتیں فیسکو واپڈا کنسٹرکشن جھنگ ڈویژن کے ڈپٹی منیجر مہر نذر احمد نے صحافیوں کو گفتگو کرتے ہوئے بتائی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ برقی ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں نئے گاؤں روشن کرنے کیلئے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔بجلی فراہمی کے نئے منصوبوں کے بارے میں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اپنی تعیناتی کے ایک سال کے دوران 473 منصوبے مکمل کر لئے گئے ہیں جن میں نئے فیڈر ،ایل ٹی پرپوزلز ،پرائیویٹ کالونیوں کے کنکشن ،شفٹنگ ورکس،سڑک کے توسیع کے دوران لائن کی شفٹنگ طویل فیڈر کی تقسیم وغیرہ شامل ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال 76 نئے گاؤں کو بجلی فراہم کی گئی ہے جس سے ہزاروں لوگ روشنی سے مستفید ہو رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گزشتہ ماہ دسمبر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا اور انتہائی معمولی کمی بیشی دیکھنے میں آئی ۔اکثر اشیا ء خوردونوش کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ میں کچھ زیادہ اضافہ نہیں ہو سکا تاہم سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔ماہ دسمبر میں آلو فی کلو 16 روپے رہا جو اب 14 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ مٹر جو گزشتہ ماہ 35 روپے فی کلو فروخت ہو رہے تھے اب 28 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔سیب کی قیمت میں تین پانچ روپے فی کلو اضافہ ہو ا جو سیب 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا اب 110 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے اسی طرح کیلا فی درجن 50 روپے میں فروخت ہو رہا تھا اور اب بھی اسی ریٹ پر فروخت ہو رہا ہے۔سب سے زیادہ کمی انار کی قیمتوں میں ہوئی انار جو گزشتہ ماہ 160 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا اب 150 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔اس ماہ کینوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا کینوں جو گزشتہ ماہ 60 روپے فی درجن فروخت ہو رہا تھا اب90 روپے فی درجن فروخت ہو رہا ہے۔فروٹر جو پہلے 60 روپے فی درجن فروخت ہو رہا تھا اب 70 روپے فی کلو فروخت ہور ہا ہے۔پھلوں کی قیمتوں میں سب سے زیادہ تر دو سے 10 روپت تک کمی دیکھنے میں آئی۔دوکانداروں کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں تمام سبزیاں اور پھل وافر مقدار میں آجانے سے اکثر اشیا ء کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو 1122جوانوں کی فٹنس کی جانچ پڑتال کے لئے ماہانہ ٹیسٹ لیا گیا
جس کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر طارق سعید نے کیا ،ا ہلکاروں کی جسمانی صحت کے دوڑ کا مقابلہ منعقد کروایا گیا جبکہ امتحانی مشقوں کے حوالہ سے تحریری ٹیسٹ بھی لیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کہا۔ٹیسٹ سے نہ صرف جسمانی صحت کو برقرار رکھا جا سکتا ہے بلکہ اس سے جوانوں کے دل دماغ پر بی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes