سانحہ ماڈل ٹاؤن، مقدمہ فوجی عدالت میں چلانیکا مطالبہ

Published on January 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

33
اسلام آباد (یو این پی)  سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلانے کے حوالے سے علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبہ پر وزیر اعظم ہاؤس میں بھی چہ مہ گوئیاں شروع ہو گئی ہیں، پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے فوجی عدالت میں مقدمہ نہ بھجوانے کی صورت میں اسلام آباد میں پھر ایک طویل مدت کے دھرنے کے آپشن پر غور شروع کر دیا گیا۔ آن لائن کو وزیر اعظم ہاؤس ذرائع نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کا مطالبہ خطرناک ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھجوایا جائے اس حوالے سے وزیر اعظم ہاؤس میں بھی مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے مطالبہ پر اگر پنجاب حکومت نے عمل درآمد نہ کیا تو پھر فروری میں اسلام آباد کی اہم شاہراہ پر طویل دھرنا کے آپشن پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ذرا ئع کے مطابق حکومت نے اگر بات نہ مانی تو پھر پرامن ماحول میں اچانک ایک بار پھر بھونچال آ سکتا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy