سعودی عرب کی پہلی خاتون باکسنگ چیمپئن نے عالمی مقابلہ جیت لیا

Published on February 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

 جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کی خاتون باکسر دُنیٰ محمد الغامدی نے اردن کے صوبے البلقاء میں منعقدہ عالمی باکسنگ چیمپئن شپ 2018ء جیت لی ہے۔ دُنیٰ الغامدی عرب اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والا کوئی مقابلہ جیتنے والی پہلی سعودی باکسر ہیں۔گذشتہ سال انھوں نے اردن ہی منعقدہ عرب باکسنگ چیمپئن شپ میں بھی حصہ لیا تھا۔عالمی باکسنگ چیمپئن شپ ٹورنا منٹ میں ناروے ، جرمنی ، فلسطین ، مصر ، عراق ، متحدہ عرب امارات ، کویت اور میزبان ملک اردن سمیت متعدد ممالک کی باکسر خواتین نے شرکت کی ہے۔ دنیٰ الغامدی نے گذشتہ سال اکتوبر میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انھوں نے ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد باکسنگ کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا اور اب تک تین بلیک بیلٹ اور چار تمغے جیت چکی ہیں۔ انھوں نے اپنا وزن کم کرنے کے لیے چار سال قبل باکسنگ کو کچھ عرصے کے لیے خیرباد بھی کہہ دیا تھا۔انھوں نے تربیتی مشقوں کے بعد صرف نو ماہ میں اپنا وزن 155 کلو گرام سے کم کرکے 80 کلوگرام کر لیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes