کراچی: سعودی عرب ایران تنازع میں پاکستان کو نہیں پڑنا چاہیے: شیخ رشید

Published on January 7, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 376)      No Comments

111
کراچی (یو این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران تنازعہ میں پاکستان کو نہیں پڑنا چاہیئے۔ وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کریں۔کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری نے امریکی ڈاکٹر سے پاگل پن کا سرٹیفکیٹ لیا تھا اب ڈاکٹر عاصم حسین بھی نفسیاتی بن گئے ہیں لیکن قومی دولت لوٹتے وقت کوئی پاگل نہیں ہوتا۔شیخ رشید نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم آصف زرداری کے خلاف اکلوتے گواہ نہیں، وہ اکیلے ہاتھ لگ گئے ہیں۔ کرپشن میں ملوث دیگر بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں۔ سندھ حکومت کی چابی دبئی میں آصف زرداری کے ہاتھ میں ہے۔ سندھ حکومت بے اختیار ہے کمپنی کی مشہوری کی باتیں کی جارہی ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题