وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں سے انتھک محنت کر کے ملک کو تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل کیا ساجد مہدی سلیم شاہ

Published on January 9, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 417)      No Comments

index
بورے والا(یواین پی)مسلم لیگ (ان) کے ممبران قومی اسمبلی سعید احمد خاں منہیس اور سید ساجد مہدی سلیم شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جب وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں ا قتدار سنبھالا تو اس کو دہشت گر دی ،مہنگائی ،بے روز گاری اور کمزور معیشت جیسے مسائل کا سامنا تھاوزیر اعظم میاں نواز شریف کی فہم و فراست او ر قائدانہ صلاحیتوں سے انتھک محنت کر کے ملک کو تعمیر و ترقی کے نئے دور میں داخل کیا ان خیالا ت کا اظہارانہوں نے گذشتہ شب صوبائی وزیر آصف سعید منہیس کی رہائش گاہ پر ضلع وہاڑی سے تعلق رکھنے والے نو منتخب چئیر مین ، وائس چئیرمین ،کونسلروں اور ضلع بھر سے آئے ہوئے نمائندہ افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے گروپ کے ارکان اسمبلی میاں ثاقب خورشید،بلال اکبر بھٹی،نعیم اختر خان بھابھہ،آصف سعید منہیس اور چوہدری محمد یوسف کسیلیہ بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی حکومت نے پاکستان کا امیج عالمی سطح پر بہتر بنایا ہے انہوں نے کہاکہ بہترین حکومتی اقدامات کے بعد مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات کرو ا کے اختیارات کو عوامی سطح تک پہنچایا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ نے متحد ہو کر ضلع وہاڑی کے بہترین مفاد میں مسلم لیگ کو مضبوط کرنے کے لئے تما م تر ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر متفقہ طور پر ضلع کو نسل وہاڑی کے چئیرمین کانام مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو پیش کریں گے تاکہ متفقہ امیدو ار کو وہ ضلع کی چئیرمین کا ٹکٹ دے انہوں نے کہا کہ وہ دوسرے ارکان اسمبلی سے بھی رابطہ کرر ہے ہیں وہ بھی ہمارے ساتھ مفادات سے بالا تر ہو کر شامل ہو جائیں ا س لئے ہم نے ابھی تک کسی کو امیدوار نامز دنہیں کیا ہماری یہ کوشش اور خواہش ہے کہ ضلع کونسل کے چئیرمین کے لئے ایسانام سامنے لائیں جس کو تینوں تحصیلوں میں یکساں مقبولیت حاصل ہو انہوں نے کہا کہ آج کے اس اجلا س میں ضلع وہاڑی کے کل 105یونین کونسلز چئیرمین میں سے 56 موجود تھے 22چئیرمین یونین کونسل کا تعلق اپوزیشن سے ہے 85ارکان میں سے 56 نے اجلا س میں شرکت کی جبکہ متعدد اپنی مصروفیت کی بنا پر شرکت نہ کر سکیں اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی نعیم اختر خاں بھابھہ نے کہا کہ آئندہ ان کے گرو پ کا اجلاس سترہ جنوری کو اپنے ڈیرے موضع دھلو میں منعقد کریں گے اس موقع پر چئیرمین عشر زکوۃ کمیٹی ضلع وہاڑی سعید آغاز حسین شاہ،چئیرمین یونین کونسلز عاصم سعید منہیس ،مصباح اللہ خان ترین،چوہدری محمد اعظم،سید الطاف حسین شاہ،ملک ریاض مسوان،چوہدری ارشد گوندل ،چوہدری ظفر اقبال جٹ،چوہدری عظمت علی،اجمل خان سگو،صفدر عباس خاں مانی،چوہدری محمد حسین گوجر،چوہدری محمد یٰسین چدھڑ،میاں الطاف حسین مترو،میاں نعیم احمد،میاں واحد،چوہدری محمد صفدر گوجر،چوہدری محمد افضال یو سف،چوہدری جواد مسعود گھمن،ملک حیدر لنگڑیال،محمد افتخار چوہان،ملک محمد اکرم،محمد کاشف رامے،میاں الطاف صاحبزادہ،راؤ غلام نبی،راؤ شفیق لیاقت،چوہدری ماجد کشمیری،شاہ نواز مگھرانہ،ملک اظہر لنگڑیال،چوہدری حسان اللہ گھمن،محمد خالد بودلہ،رانا محمد عمر فاروق،رانا شاہد سرور،محمد رمضان خان،پیر عامر ممتاز چشتی،نثار احمدولیکا،چوہدری حبیب احمد ،ملک محمد سلیم بھارا،چوہدری شفیق الرحمان،محمد اطہر چوہدری،اختر نوا ز بھٹی،میاں عرفان اقبال بورانہ،میاں آفتاب محمود بورانہ،محمد ارشد تبسم،شوکت علی واہلہ،عبدالقیوم خاں کھچی،راؤ محمد اسحاق،نذیر احمد،حاجی امیر علی،چوہدری آفتاب آرائیں،چوہدری نذیر احمد خاں ڈھڈی،توقیر خاں خاکوانی کے علاوہ معززین علاقہ اور نمائندہ افرادنعیم صابر چوہدری،راؤ فضل الرحمان،چوہدری طاہر جاوید،سیدناظر شاہ کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog