ٹی ایم اے وہاڑی میں انجمن غلامان گنج شکر کے زیر اہتمام محسنِ انسانیت،رہبر اعظم محمدﷺ کانفرنس

Published on January 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments

Vehari
وہاڑی( یواین پی)ٹی ایم اے وہاڑی میں انجمن غلامان گنج شکر کے زیر اہتمام محسنِ انسانیت،رہبر اعظم محمدﷺ کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مذاہب ہندو،سکھ،مسیح،بدھ مت کے رہنماؤں کی شرکت نبی آخر الزمانﷺ کو زبر دست خراجِ عقیدت پیش کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی محمدوہاج نے کہا کہ نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل درآمد میں ہی دنیا و آخرت کی کامیابی ہے آپ ﷺ کے پیغام کومحبت کو اپنا کر اسے دوسروں تک پھیلانے کی کوشش جاری رکھیں گے ڈی سی او وہاڑی ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ آپ ﷺ کا ذکر ہی باعث برکت ہے آپ ﷺ وجہ تخلیق کاتنات ہیںآپ کی ذات مبارک ختم المرسلین ہے آپﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے محبت، امن ، آشتی اور روادری کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اس لئے آج تمام مذاہب کے نمائندہ افراد نبی کریمﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جمع ہیں مرکزی چےئر مین پاکستان مینارٹی الائنس طاہر نوید نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن لانا کوئی مشکل نہیں اس کیلئے کہ اگر اسوہ حسنہ پرﷺ عمل کیا جائے تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے بین المذاہب ہم آہنگی جو مظاہرہ وہاڑی میں دیکھا ہے یہ پورے پاکستان کے لیے ایک مثال ہے بشپ آف جنوبی پنجاب لیو روڈک پال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد ﷺ محسن انسانیت و محسن کائنات ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں پاکستان کا امن ہماری ترجیح اور اسی میں ہماری بقا ہے انہوں نے کہا آپﷺ کی تعلیمات پوری انسانیت کے لیے رہنمائی کا منبع ہیں سکھ برادری کے ترجمانی کرتے ہوئے سردار مہندر پال سنگھ نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آپﷺ رحمت اللعالمین ہیں آپکی تعریف سالوں کیا ساری زندگی بھی کی جائے تو کم ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے مسلم دوستوں کو عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد کا پیغام بھیجا جواب میں مجھے چند مسلم دوستوں نے صرف شکریہ کا پیغام دیا جبکہ میں توقع کرر ہا تھا کہ جوابا میرے دوست مجھے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد دینگے کیونکہ آپ محمدﷺ تورحمت اللعالمین ہیںآپ ﷺ کی ذات میرے لیے بھی اتنی ہی باعث رحمت ہے جتنی کسی مسلمان کے لیے ہے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات سے خوشی ہوتی کہ اگرآج قرآن پاک کی تلاوت کوئی غیر مسلم کرتا انہوں نے سورۃ اخلاص کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ بابا گرونانک کی تعلیمات رب وحدہ لاشریک کے حوالہ سے وہی ہیں جو سورۃ اخلاص کے معنی ہیں ہندو برادری سے اروند کمار نے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ دین میں کوئی جبر نہیں سب اپنے اپنے ادیان میں رہتے ہوئے آپﷺ کی سیرت اور اسوہ حسنہ پر عمل کر سکتے ہیں ہندو مذہب کے ساجد بھاٹیہ نے کہا کہ ہم محمد ﷺ کو آخری نبی مانتے ہیں آج مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ وہاڑی جسے لاہور اسلام آباد کے لوگ پسماندہ کہتے ہیں میں ایک عظیم مقصد کے لیے مختلف مذاہب کے لوگ اکٹھے ہیں بین المذاہب ہم اہنگی کی اس شمع کی روشنی پورے ملک کو روسن کرنے کا سبب بنے گی،حافظ حبیب الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ محمدﷺ خلق عظیم کے مالک ہیں فتح مکہ کے وقت غالب ہونے کے باوجودمحمدﷺ عام معافی کا اعلان کر کے انوکھی مثال قائم کی جس کے اپنے پرائے سب معترف ہیں علامہ غلام قنبر عسکری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپﷺ رحمت اللعالمین ہیں اور عالمین کا احاطہ کرنا ہی انسان کے بس کی بات نہیں ہم اپنے نبی ﷺ کے ارشادات پر عمل پیرا ہو کر قول و فعل کے تضاد کو دور کر لیں تو یہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے ۔ مسیحی برادری کے ماسٹر ریاض نے نعتِ رسول ﷺ بھی پیش کی تقریب سے حافظ ہارون رشید، فادر جوزف فاروق نے بھی خطاب کیا کانفرنس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ٹی ایم او میاں اظہر جاوید ، ٹی او آر راؤ نعیم خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر انفرمیشن سید ماجد علی نقوی،مسیح راہنماء فرازالحق بھٹی ، البرٹ پطرس، بدھ مت کے لالہ اجمل بھیل مرکزی انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی ، جنرل سیکریٹری راؤ خلیل احمد ، چودھری سرفراز،علمائے کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog