ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اقبال شاہد نے ضلع چنیوٹ اور فیصل آباد کا اچانک دورہ

Published on January 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 43)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اقبال شاہد نے ضلع چنیوٹ اور فیصل آباد کا اچانک دورہ کیا اور سول ویٹرنری ڈسپنسری ہرسہ شیخ،سول ویٹرنری ڈسپنسری 134 ج۔ب چنیوٹ کے دورے کے علاوہ محکمہ لائیو سٹاک کے دفاتر بھی وزٹ کئے انہوں نے دیہاتوں میں جاری حفاظتی ٹیکہ جات باالخصوص لمپی سکن بیماری کی ویکسی نیشن مہم کی فیلڈ مانیٹرنگ بھی کی۔ انہوں نے ہسپتالوں کی صفائی اور آؤٹ ڈور ریکارڈ چیک کیے تمام انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر ہی متعلقہ سٹاف کو محکمانہ امور کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں اور ہدایات پر عمل پیرا نہ ہونے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم دیا۔۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ لائیو سٹاک آفس فیصل آباد کا دورہ کیا اور میڈیا سیل ڈویژن فیصل آباد کی کارکردگی اور کام کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ریڈیو ٹاکس ریکارڈنگ کے امور کے بارے میں متعلقہ فوکل پرسن میڈیا سیل سے مکمل بریفنگ لی۔ ڈویژن بھر میں فیڈمل رجسٹریشن کی تجدید کے امور کے حوالے سے بھی فوکل پرسن میڈیا سیل نے بریفننگ دی۔ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈویژن فیصل آباد ڈاکٹر حیدر علی خان نے ڈائریکٹر جنرل ایکسٹینشن ڈاکٹر محمد اقبال شاہد کو ڈویژن فیصل آباد کی کارکردگی کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی۔ انہوں نے سول ویٹرنری ہسپتال، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک آفس، پیٹ کیئر ہسپتال، ڈویژنل ڈیزیز ڈائیگناسٹک لیبارٹری، ویکسین سٹور، سہولت سنٹر، ایم وی ڈی سٹور، گیس سٹور اور لائیو سٹاک کمپلیکس کی نئی تعمیر ہورہی عمارت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے محکمانہ امور کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں تاکہ فارمر حضرات کو بروقت اور بہترین سہولیات مہیا کی جا سکیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy