پاکستان دولت مشترکہ کے اصولوں و اقدار کی پاسداری کیلئے پرعزم ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف

Published on December 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 483)      No Comments
666
لندن ۔۔۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے اصولوں و اقدار کی پاسداری کیلئے پرعزم ہے۔ جمعہ کو پرنس آف ویلز کلارنس چارلس فلپ سے کلارنس ہاؤس میں ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا کہ دولت مشترکہ اپنے ممبر ممالک کے 2.2 ارب باشندوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مثالی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس میں وقت کے ساتھ ساتھ مزید استحکام آئیگا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں برطانیہ کی امداد کو خوش آئند قراردیا۔ برطانوی شاہی خاندان کی دنیا بھر میں چیریٹیز کی سرپرستی کرنے کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے پرنس چارلس کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔ پرنس چارلس نے دولت مشترکہ میں پاکستان کے قابل قدر کردار کی تعریف کی ۔ انہوں نے گڈ گورننس اور معاشی اصلاحات لانے کیلئے پاکستان کی سیاسی قیادت کی بھی تعریف کی۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog