اوباما کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین بہتر تعلقات کا خیرمقدم

Published on November 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

33
واشنگٹن۔۔۔ امریکی صدر بارک اوباما نے پاکستان اور افغانستان کے مابین بہتر تعلقات کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہفتہ کو یہ بات وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر بارک اوباما کی وزیراعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ساتھ گزشتہ روزٹیلی فون پر ہونیوالی بات چیت کے حوالے سے جاری بیان میں کہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے بیان کے مطابق امریکی اور پاکستانی رہنماؤں نے مستحکم، محفوظ اور خوشحال پاکستان اور خطہ میں مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کے حوالے دونوں ممالک کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر دونوں ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات اور امریکہ پاکستان سٹریٹجک ڈائیلاگ کی اہمیت پربھی روشنی ڈالی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ باراک اوباما اور وزیراعظم نوازشریف نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ اور خطہ میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ صدر باراک اوباما نے نئی افغان حکومت کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات کا بھی خیرمقدم کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes