جھنگ ،نکے تھانیدار نے شریف شہری پہ چھتروں کی چھترول کردی،رشوت کابازار بھی گرم کردیا

Published on January 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 488)      No Comments

0
جھنگ(ناصر گجر)گزشتہ روز خوشاب سے لڑکی محبت کی شادی کے لیے گھر سے بھاگ کر جھنگ آگئی لڑکے کے والدنے لڑکی اور لڑکے کو چوکی مگھیانہ کی پولیس کے حوالے کر دیا ۔اُن کی ملاقات کے لیے جانے والے لڑکے کے دوست حمزہ کو اے ایس آئی مرید شاہ نے بلا وجہ گرفتار کر لیا جب حمزہ کا والداپنے بیٹے کے لیے چوکی پہنچا تو وردی کی طاقت کے نشے میں چُور مرید شاہ نے پانچ ہزار ورپے رشوت کا مطالبہ کیا انکار پر والد کے سامنے ہی حمزہ کو حوالات سے نکال کر پانچ چھتر مارے اور کہا کہاب دس ہزار بطور رشوت دو اگر پیسے نہ دیے تو تیرے بیٹے کا یہی حال ہر گھنٹے بعد کرتا رہوں گا۔حمزہ کا والد بیٹے کی تکلیف برداشت نہ کر سکا اور باہرسڑک پر لیٹ کر رونے لگ گیاجس کی وجہ سے ارد گرد کے لوگ اور میڈیا کے نمائندے پہنچ گئے ۔لوگوں کے رش اور صحافیوں کی آمد دیکھ کر اے ایس آئی مرید شاہ کے کہنے پر اُس شخص کو اکیلے اندر بُلا لیا اور کہا کہ بہتری اسی میں ہے کہ پانچ ہزار نذرانہ دے کر اپنے بیٹے کو لے جا ورنہ میں تیرے بیٹے کو سنگین مقدمات میں ملوث کر دوں گا۔آخر مجبور باپ نے بیٹے کی بھلائی کی خاطر ادھر اُدھرسے پیسے اُدھار مانگ کر پانچ ہزار روپے اے ایس آئی مرید شاہ کو دے کر اپنا بیٹا چھڑوایا۔اے ایس آئی نے مرید شاہ نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کیا ہے۔متاثرہ شخص نے پولیس کی اس غنڈہ گردی کے خلاف حکام بالا سے کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes