بوریوالہ(یوا ین پی )بوریوالہ اور گردونواح میں اتوار کی سہ پہر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ دکانوں اور مکانوں سے کلمہ طیبہ اوراستغفار کا ورد رکرتے ہوئے باہر نکل آئے، خواتین اور بچوں کی چیخ وپکار، گلیوں اوربازاروں میں رش بڑھ گیا، تاہم کوئی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔