بلاول بھٹو نے پارٹی کے اندر خوداحتسابی کا عمل شروع کر دیا

Published on January 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 450)      No Comments

111
لاہور(یواین پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے پارٹی کے اندر خود احتسابی کا عمل شروع کر دیا پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بدترین شکست پر رہنماؤں سے باز پرس کی پارٹی پنجاب کی قیادت سے سوال کیا کہ پیپلز پارٹی نے آپ کو دو وزراءاعظم اور چوبیس وفاقی وزیر دیئے ہیں آپ نے پارٹی کیلئے کیا کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بلاول ہاؤس لاہور میں ہونے والےپارٹی اجلاسوں کی صدارت پارٹی کے جواں سال قائد بلاول بھٹو زرداری نے کی اجلاس میں دو سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف سمیت کئی سابق وفاقی و صوبائی وزراء شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق وسطی پنجاب کے اجلاس میں کئی رہنماؤں نے پارٹی کی حالت زار کی باتیں کیں بلاول نے خندہ پیشانی سے قائدین کی لمبی لمبی تقاریر سنیں جب انہیں بلاول کے تند و تیز سوال سننے پڑے تو وہ خاموش ہو گئے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ انتخابات ہارنے سے نہیں ہمت ہارنے سے پارٹی ختم ہو گی۔سپریم کورٹ بار کی سابق صدر عاصمہ جہانگیر نے بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کے خاندان جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں پیپلزپارٹی کو پنجاب میں مضبوط کرینگے ناراض کارکنوں کو منائیں گے۔عشائیہ میں بختاور بھٹو نے کہا کہ انہیں تقریب میں آ کر بہت اچھا لگا عشائیہ میں مہمانوں کی گاجر اورمالٹے کے جوس سمیت پرتکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog