عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی

Published on January 16, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 645)      No Comments

images
رواں برس خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گا، معاشی ماہرین
ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ختم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی نئی کھیپ آسکتی ہے
واشنگٹن(یوا ین پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 30ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، یہ قیمت گزشتہ 12برس کے دوران کم ترین ہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے برینٹ روٹ کے مستقبل کے سودے ایک ڈالر 94سینٹ کمی کے بعد 28ڈالر 94سینٹ فی بیرل پر بند ہوئے ،گزشتہ 12برس کے دوران یہ خام تیل کی کم ترین قیمت ہے ۔ اس سال کے آغاز سے اب خام تیل کی قیمتوں میں 20فیصد کمی ہوچکی ہے ۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہے گاکیونکہ ایران پر عائد تجارتی پابندیاں ختم ہونے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی نئی کھیپ آسکتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy