آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے:محکمہ موسمیات

Published on January 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 729)      No Comments

news-1453057321-1208_largeاسلام آباد(یواین پی)محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کر دی تاہم پنجاب کے میدانی علاقے رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مالاکنڈ، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، فیصل آباد ڈویڑن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔علاوہ ازیں اگلے دو سے تین روز کے دوران پنجاب کے میدانی علاقوں، پشاور ڈویژن اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔اتوار کے  روز سب سے زیادہ سردی سکردو میں پڑی جہان درجہ حرارت منفی 11 سینٹی گریڈ رہا۔اسی طرح استور میں منفی 08 ، گوپس،کالام منفی 06،پاراچنار منفی05، کوئٹہ، گلگت، دیر منفی 03 ، راولاکوٹ، مالم جبہ منفی 02، مری اور ڑوب،دالبندین میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题