حبیب آباد تباہی کے دھانے پر۔”گیس ری فلنگ“ کا دھندہ عروج پر

Published on May 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 383)      No Comments

حبیب آباد(یواین پی)حبیب آباد تباہی کے دھانے پر۔”گیس ری فلنگ“ کا دھندہ عروج پر۔موت کے سوداگر قانون کو پاﺅں تلے روندنے لگے۔خونی حادثہ پیش آنے کا خطرہ۔انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان۔ تفصیلات کے مطابق قانونی طور پر گیس کی” ری فلنگ “پر پابندی ہے مگر حبیب آباد اور گردو نواح کے بارونق گلی بازروں میں قائم دوکانوں پر” گیس ری فلنگ“ کا غیرقانونی کام زور و شور سے جاری ہے جس سے کسی وقت بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے جس کے نتیجے میں مالی و جانی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے مگر موت کے سوداگر اور دولت کے پجاری دوکاندارقانون کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے صرف پیسہ کمانے کی دھن میں مصروف ہیں انہیں اس بات سے کوئی غرض نہیں ہے کہ” گیس ری فلنگ“ کے دوران سلنڈر پھٹنے کی صورت میں کسی وقت بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا ہے جو کئی جانوں کے ضیائع کا سبب بن سکتا ہے جبکہ انتظامیہ سب کچھ جانتے ہوئے بھی خاموش رہ کر کسی بڑے ناخوشگوار خونی حادثے کا انتظار کر رہی ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے اصلاح احوال کے لیے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes