پرنٹ میڈیا کیخلاف کسی بھی کنٹرول اتھارٹی کے قیام کی مزاحمت کریں گے،ایوب ملک،طالب حسین 

Published on September 11, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 240)      No Comments

اسلام آباد،لاہور(یواین پی)نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک اور جنرل سیکرٹری طالب حسین نے پرنٹ میڈیا کے حوالے سے حکومت کی مجوزہ قانونی مسودے کے متعلق اخبارات میں چھپنے والی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اقبال کھوکھر سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے اخبارات کو کنٹرول کرنے کے لیے تیار کیے جانے والے قانون کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ مجوزہ قانون کو کسی صورت نافذ نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور اخبارات نے پارلیمنٹ کی بالادستی، جمہوری نظام کے استحکام اور عوام کے حقوق کے لئے طویل جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت میں چھپی ہوئی غیر جمہوری قوتیں پرنٹ میڈیا کنٹرول اتھارٹی قائم کر کے اس حکومت کو کمزور کرنے کی سازش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ قانون ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور کے قانون کا چربہ ہے۔ نیشنل پارٹی پنجاب کے قائدین نے صحافیوں اور اخبارات کے ایڈیٹرز کو یقین دلایا کہ اس قانون کے خلاف جدوجہد میں نیشنل پارٹی کے کارکن کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے. ان رہنماؤں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کویہ بات محسوس کرنی چاہیے کہ ریاست کے چوتھے ستون کو پابند سلاسل سے سیاسی نظام مفلوج ہو جائے گا۔ہماری تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی اخبارات پر پابندی لگی اس سے مظلوم طبقات متاثر ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes