اسحاق ڈار کا پاسپورٹ پی آئی اے کو 20ہزار میں پڑ گیا

Published on January 23, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 573)      No Comments

222
لاہور(یواین پی)وزیراعظم نواز شریف کے سمدھی اوروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بیجنگ سے واپسی پر پاسپورٹ لاہور ایئر پورٹ پر چھوڑ گئے جوپی آئی اے انتظامیہ کو بیس ہزار روپے کی ٹیکسی کروا کر پاسپورٹ اسلام آباد پہنچانا پڑا۔میڈیا کے مطابق اسحاق ڈار دورہ چین کے بعد انیس جنوری کو بیجنگ سے واپس آئے تو اسلام آباد میں دھند کے باعث پی آئی اے کی پرواز کا رخ لاہور موڑنا پڑا۔جس کی وجہ سے ان کو کار میں اسلام آباد جانا پڑا۔ اس وجہ سے جلدی میں وہ اپنا پاسپورٹ لاہور ایئر پورٹ پر ہی چھوڑ گئے۔ جب ان کو یاد آیا تو اسحاق ڈار نے پی آئی اے انتظامیہ کو پاسپورٹ اگلی ہی صبح اسلام آباد پہنچانے کا حکم دیا۔ پی آئی اے حکام نے لاہور سے بیس ہزار روپے کی ٹیکسی کروا کر خصوصی طور پر اسحاق ڈار کا پاسپورٹ اسلام آباد پہنچایا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy