عمران نیازی نے سیاست میں جھوٹ اور بہتان تراشی کے منفی کلچر کو پروان چڑھایا ،شہباز شریف

Published on March 29, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 257)      No Comments


لاہور(یوا ین پی )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے ہم نے سیاست کو عوام کی خدمت کا ذریعہ بنایا ہے اور عوامی خدمت کے سامنے جھوٹ اور بے بنیاد الزامات کی کوئی حیثیت نہیں۔ عمران نیازی نے سیاست میں جھوٹ اور بہتان تراشی کے منفی کلچر کو پروان چڑھایا ہے اوران عناصر نے ہر موقع پر جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان کے باشعور عوام نے دھرنا گروپ کی ہر منفی ہتھکنڈے کو ناکام بنایا۔ جھوٹ کے علمبرداروں کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ پاکستانی عوام کے دکھوں کا مداوا کرنے کیلئے سب کو ایک ہونا ہے اور پاکستان کو عظیم بنانے کیلئے اجتماعی کاوشوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہارلندن میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کی پرواہ کئے بغیر پاکستان کی ترقی کیلئے آگے بڑھتے رہیں گے۔ عوام کو خالی نعروں، کھوکھلے دعووں اور منفی سیاست سے کوئی سروکار نہیں بلکہ عوام صرف ملک کی ترقی اور اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ منفی سیاست اور قوم کا وقت برباد کرنیوالوں کو پشیمانی کے سوا کچھ نہیں ملا۔ دھرنوں کی رکاوٹوں کے باوجود ہم نے عوامی ترقی کا سفر رکنے نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ افراتفری پھیلا کر ترقی کے عمل کو روکنے کی کوشش کرنیوالوں کے چہرے عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ22کروڑ عوام عام انتخابات میں ان عناصر کی جھوٹ ،منفی اورانتشار کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے۔2018ء کے عام انتخابات میں محنت،امانت، دیانت اورعوامی خدمت کی سیاست کی جیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان پر امن اور ماضی کے مقابلے میں زیادہ روشن ہے۔ محروم معیشت طبقات کی زندگیوں میں بہتری لانا ہمارا ایجنڈاجبکہ خود مختار ،خوشحال اورمضبوط پاکستان ہماری منزل ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ خالی نعروں سے نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام میں مایوسی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں کیا ۔ان عناصر کی سیاست بے بنیاد الزامات اوردشنام طرازی کے گرد گھوم رہی ہے ۔ عمران نیازی کی پہچان یوٹرن لینے والے ریکارڈ یافتہ سیاستد ان کے طورپر بن چکی ہے ۔باربار اپنی کہی ہوئی باتوں سے پھر جانے والا سیاستدان عوام کی قیادت کی اہلیت نہیں رکھتا ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو عوام نے بار بار سبق سکھایا ہے ۔ان عناصر نے اپنی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا اورنہ ہی اپنا طرز عمل بدلا ہے ۔انہوں نے کہا کہ غریب قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو ساتھ کھڑا کر کے تبدیلی کی باتیں بے معنی ہے ۔ جب قوم کو اتحاد کی ضرورت تھی تو ان عناصر نے ذاتی مفادات کیلئے قوم کو تقسیم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کو اندھیروں میں دھکیلنے والے ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کو بھی جواب دینا پڑے گا۔ترقیاتی منصوبوں کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا بازار گرم رکھنے والوں نے غریب قوم پر بے حد ظلم کیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ حکمران بجلی کے کارخانے لگانے کی بجائے توانائی منصوبوں میں تاخیر کر کے مجرمانہ غفلت کے مرتکب ہوئے ۔عوام آج بھی ماضی کے کرپٹ حکمرانوں کے کرپشن کے میگا سکینڈلز کو بھلانہیں پائی۔انہوں نے کہا کہ ان حکمرانوں کا ہر دن کرپشن کے ایک نئے سکینڈل سے طلوع ہوتا تھا ۔ان کرپٹ حکمرانوں نے کرپشن ،اقرباء پروری کو فروغ اور میرٹ کی پامالی کر کے غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا۔عوام ترقی کے سفر میں رکاوٹیں ڈالنے والوں اورقومی دولت پر ہاتھ صاف کرنے والوں کا محاسبہ اپنے ووٹ کی طاقت سے کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes