مہوش حیات ’بینظیر بھٹو‘ کا کردار نبھائیں گی

Published on June 23, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 786)      No Comments

لاہور: (یو این پی) مہوش حیات کا شمار پاکستان کی اچھی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے اور اب وہ بہت جلد مسلم ممالک کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔بینظیر بھٹو کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں اپنے مرکزی کردار کی تصدیق مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے کی۔ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ان کے ہاتھ میں بینظیر کی کتاب موجود ہے۔تصویر پر اداکارہ نے لکھا کہ ’ہم نے شیشے کی چھتیں توڑ دی، ہم نے دقیانوسی خیالات کو بھی ہرایا، اور ہم تیار ہیں ایسے ہی آگے بڑھنے کے لیے‘۔ اداکارہ نے بینظیر کی سوانح حیات میں کام کرنے کا اعلان سابق وزیر اعظم کی 65ویں سالگرہ کے موقع پر کیا۔مہوش نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے سیاست میں کبھی بہت زیادہ دلچسپی نہیں لی، البتہ وہ اس بات کو نظرانداز نہیں کرسکتیں کہ بینظیر نے پاکستان میں خواتین کے مردوں کے برابر حقوق کے لیے بہت جدوجہد کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر خواتین کے لیے امید ثابت ہوئیں کہ ان کے لیے سب کچھ کرنا ممکن ہے۔ اداکارہ نے اس پروجیکٹ کی تفصیلات تو شیئر نہیں کی، البتہ یہ ضرور بتایا کہ اس پر جلد کام کا آغاز ہو گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویب سائٹ کی نیوز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ بینظیر بھٹو کا کردار ادا کریں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes