نون لیگ کا عمران خان کے مطالبات پر سخت موقف اپنانے کا فیصلہ

Published on April 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 319)      No Comments

0
لاہور (یو این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے عوام سے خطاب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی عمرہ میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی اور عمران خان کے مطالبات کے حوالے سے سخت موقف اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکمران جماعت اس معاملہ پر اتحادیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کو اپنے موقف پر اعتماد میں بھی لے گی۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قوم سے خطاب کے کچھ گھنٹوں بعد وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عمران خان کے قوم سے خطاب کے دوران کئے گئے مطالبات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ دونوں رہنماوں میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کے خطاب اور مطالبات پر سخت موقف اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پیر کے روز پارٹی کے اہم رہنماوں سے اس حوالے سے تبادلہ خیال اور مشاورت کریں گے جس میں مسلم لیگ نون کے اتحادیوں اور دیگر سیاسی جماعتوں کواس حوالے سے اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آج اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے دورہ کراچی بھی ملتوی کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکمران جماعت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاناما لیکس پر حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی ہر کوشش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme