سکیورٹی خدشات کے باوجود وفاقی تعلیمی اداروں کی حفاظت کے انتظامات نہ ہوئے

Published on January 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 545)      No Comments

444
اسلام آباد(یواین پی)آرمی پبلک اسکول اور چارسدہ کی یونیورسٹی میں دہشت گردی کے بعد بھی وفاقی تعلیمی اداروں کی حفاظت کے ذمہ داروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کی سکیورٹی صورتحال نہایت مخدوش نظر آ رہی ہے۔ پہلے سانحہ پشاور اور پھر سانحہ چارسدہ لیکن ان کے باوجود بھی وفاقی دارالحکومت تک کے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کیلئے تاحال کچھ نہیں کیا گیا۔ حکومت کے تمام اعلانات اور بڑے بڑے دعوے ہوا ہو گئے۔وفاقی تعلیمی اداروں کی بیرونی دیواریں ٹوٹی پھوٹی ہیں، کہیں تو سرے سے بنی ہی نہیں ہیں، کچھ اسکولوں میں تو دیوار کی جگہ جنگلے ہیں۔ کہیں دیواروں میں راستے بنے ہیں۔ اس حالت زار سے طلباء ہی نہیں، اساتذہ بھی خوفزدہ ہیں۔بہت سے اسکولوں کی دیواریں اتنی چھوٹی ہیں کہ بچے بھی آسانی سے پھلانگ سکتے ہیں۔ اس کے باوجود وفاقی نظامت تعلیمات کے سربراہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ تعلیمی اداروں کے گیٹ بھی انتہائی خستہ حال ہیں اور ان پر گارڈز بھی تعینات نہیں۔تعلیمی اداروں کی سکیورٹی آخر کب بہتر ہو گی، یہ کسی کو معلوم نہیں مگر یہ ضرور معلوم ہے کہ شاید ان اقدامات کے لئے بھی کہ جو معمول میں اٹھائے جانے چاہیں، ہم ہر بار ایک نئے سانحہ کے منتظر رہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy