یکم فروری سے پٹرول صرف 5 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا عندیہ

Published on January 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 550)      No Comments

6666
اسلام آباد:(یواین پی) وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی گیس شاہد خاقان عباسی نے یکم فروری سے پٹرول 5 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا عندیہ دیدیا ہے اور کہا ہے کہ پٹرول 40 روپے تک کم کر چکے ہیں اس سے زیادہ نہیں کرسکتے، ملک میں گیس کی طلب 100 فیصد جبکہ رسد 60 فیصد ہے، 40 فیصد کی کمی پوری کرنے کے لئے پنجاب میں رات کے وقت گیس لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر پٹرولیم وقدرتی گیس شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پٹرولیم و قدرتی گیس کے اجلاس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے کمی کی سمری اوگرا آج فائنل کر دے گا موجودہ حکومت نے پٹرول کو 40 روپے تک سستا کیا ہے، پاکستان میں پٹرول بھارت اور بنگلہ دیش کی نسبت سستا مل رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پٹرول کی قیمتیں مزید کم نہیں کرسکتے اگر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کریں گے تو ملک کو کیسے چلائیں گے کیونکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات اسی مد میں دئیے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک بھر میں گیس کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اس وقت 40 فیصد گیس کی کمی ہے اس لئے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ کمیٹی میں ایم ڈی او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ ملکی رگ زیادہ مہنگی پڑتی ہے اس لئے ٹھیکیداروں یا پرائیویٹ کنٹریکٹر سے سستی لیتے ہیں ہمارا کام تیل کو نکالنا ہے، افرادی قوت بہت زیادہ ہے، گزشتہ سال 125 ارب روپے کا منافع تھا جو اب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے منافع کم ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 14 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ روپے کے اخراجات رینٹڈ رگز پر صرف کیں۔ ملک بھر میں یکم جنوری 2012ء سے اب تک 97 آئل و گیس کے کنویں دریافت ہوئے ہیں اس حوالے سے مزید کام کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی ممبران نے او جی ڈی سی ایل کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی نے او جی ڈی سی ایل کے نیب اور ایف آئی اے میں پڑے کیسز کی تفصیلات آئندہ اجلاس میں طلب کرلیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy