آٹھ سالوں سے پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں کا موجودہ دور بدترین فسطائیت کا دور ہے میاں محمود الرشید

Published on February 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 485)      No Comments

PTI...
بورے والا(یواین پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ گذشتہ تیس سالوں سے اقتدار میں رہنے والی اور آٹھ سالوں سے پنجاب پر حکمرانی کرنے والوں کا موجودہ دور بدترین فسطائیت کا دور ہے ان خیالات کا اظہارانہوں نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حاجی محمد شہبا زاحمد ڈوگرکی رہائش گاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا اس موقع پر رکن پنجا ب اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی،صدر بار محمد جاوید شاہین،سابق سیکرٹری چوہدری اعظم گجر،سردار محمد ایوب ڈوگر،چوہدری سیف اللہ گریوال،چوہدری رفعت طاہر،کشف العارفین،سردار شہزاد احمد ڈوگر،سردار لیاقت علی ڈوگر،بیرسٹر خالد نثار ڈوگر،غلام مصطفے بھٹی،سردار راشد عظیم ڈار،حاجی شہباز حسین بھٹی،ملک محمد فاروق اعوان،شاہد شوقین بھٹی،محمد ندیم سندھو ایڈووکیٹ،محمد اسلم ڈوگر،محمد رمضان بھولوبھٹی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ زرعی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے غریب کسانوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور وہ خود کشیوں پر مجبور ہیں مختلف زرعی اجناس کی امدادی قیمتوں پر آج تک کوئی عمل در آمد نہیں ہوا غریب کسانوں مزدوروں اور سفید پوش طبقہ پر ٹیکسوں کی بھر مار کرکے سب اچھا کا راگ لاپا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پورے پنجاب کے صحت،تعلیم اورمختلف منصوبوں کے لئے مختص کئے گئے 31ارب کے ترقیاتی فنڈز میٹروبس سروس منصوبے کی نذر کر دئیے گئے اور ابھی پچھلے نقصانات کا ازالہ نہیں ہوا کہ اورنج ٹرین سروس کا منصوبہ شروع کر دیا گیا پنجاب کے پسماندہ علاقوں سے 3سو ارب کی خطیر رقم اکٹھی کر کے ،قبرستانوں کی بہتری کے لئے مخصوص فنڈزبھی اورنج ٹرین منصوبے پر لگائے جا رہے ہیں اورنج ٹرین کامنصوبہ پنجاب پر ڈرون حملے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ غریب بچے سکولوں سے با ہر دھکے کھا رہے ہیں کروڑوں نوجوان ڈگریاں لے کر دربدر پھر رہے ہیں پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے اور ہسپتال بدحالی کا شکارہیں بجلی اور گیس نہ ہونے کی وجہ سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور صنعتی ترقی کا پہیہ جام ہو چکا ہے موجودہ حکمرانوں نے اپنی مضمون ترجیحات کو درست نہ کیا تو تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ا قرباء پروری اور جاتی عیاشیوں کے منصوبے بنائے جارہے ہیں اور مخصوص طبقہ کو فائدہ پہنچانے کے لئے غریب عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ موجودہ حکمرانوں کا احستاب کریں اور اپنے منتخب نمائندوں سے جواب طلب کریں کہ وہ ان کے حقوق کے لئے اسمبلیوں میں آواز کیوں نہیں اٹھاتے جنہوں نے حکمرانوں کی اپنی من مانیوں کے بلینک چیک دے رکھے ہیں جو ملک کو مسلسل اور مستقل غلامی میں دھکیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنرل مشروف کا دورہ حکومت میں بلدیاتی نظام بڑا مجبور تھا اور بلدیاتی نمائندے بااختیار تھے جن کو موجودہ بلدیاتی نظام میں بے اختیار کر دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ بھارت سے سبزیوں اور پھلوں کی تجارت کر کے پاکستان کے کسانوں کو معاشی طور پر تباہ کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ کسانوں کے مطالبا ت کے حل کے لئے ان کے ساتھ ہیں پی ٹی آئی کے قائد عمران خان نے کسانوں کے مطالبات کے لئے تین کسان کنوینشن منعقد کئے تھے کہ وزیر اعظم نے خواب غفلت بیدار ہو کرکسان پیکج کا اعلان کر دیا جوکہ ضمنی الیکشن کے لئے ایک سٹنٹ تھااور وہ پیکج ایک متنازعہ حیثیت اختیار کر گیا کیونکہ حکمران طبقہ کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وہ کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے15فروری کو پنجاب اسمبلی کے سامنے ہونے والے احتجاج میں کسانوں سے یکجہتی کے لئے شریک ہوں گے دریں اثناء اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری خالد محمود چوہان سابق ایم پی اے کے دفتر میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ پنجاب میں آٹھ سال سے بر سر اقتدار ن لیگ کی حکومت جمہوریت کے نام پر آمر یت کو نافذ رکھے ہوئے ہے گیس،بجلی اور امن و امان کی صورتحال بد تر ہو چکی ہے بد قسمتی کے حکمرانوں کی ترجیحات عجیب ہیں چائنا بنک سے پونے دو سو ارب روپے کا قرضہ لے کر 10کروڑ عوام کو گروی رکھ کر اورنج ٹرین چلانے کا منصوبہ شروع کر رکھا ہے پنجاب کے دیگر اضلاع میں صحت،تعلیم،پانی اور سڑکوں کی تعمیر کے لئے مختص رقوم کو واپس لے کر اورنج ٹرین پر لگایا جا رہا ہے جس کی نہ اسمبلی کے فلور پر اور نہ کابینہ سے منظوری لینے کی ضرورت محسوس کی گئی اور نہ ہی اس کا صوبائی بجٹ سے کوئی تعلق ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات ٹو پی ڈرامہ ہے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کر کے سسٹم کو بے اختیاربنا دیا گیا ہے انشاء اللہ یہ آرڈیننس جلدہی کالام ہو جا ئے گا انہوں نے ایک سوال ے جواب میں کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا بلدیاتی نظام جاندار تھا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی آج ارکان اسمبلی دودوسال میاں برادر ان سے ملاقات کے لئے ترستے ہیں بلدیاتی چئیرمینوں کے پاس کیا اختیارات ہونگے حکومت پنجاب اضلاع میں سرکاری افسروں کی زیر نگرانی تعلیم صحت،باغات اور زراعت کے امور کی نگرانی کے لئے اتھارٹیز قائم کر رہی ہے جوجمہوری نظام کے ساتھ مذاق ہے ہم انشاء اللہ متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے بھر پور مزاحمت کر یں گے اس موقع پر پی ٹی آئی کے ممبر پنجاب اسمبلی بیرسٹر جہانزیب کھچی سابق ممبر قومی اسمبلی بورے والا چوہدری قربان علی چوہان سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر رانا محمد مظفر خان سابق ممبر ضلع کونسل حافظ مہر علی گوجرچوہدری محمد شفیق گوجر چوہدری ذوالفقار علی چوہان اور بلدیہ بورے والا میں پی ٹی آئی کے کونسلر ز سردار راشد عظیم غلام مصطفے بھٹی ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ شہباز حسین باجا بھٹی کے علاوہ سابق صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی بورے والا چوہدری محمدشفیق چوہدری محمد احمد گوجرراشد ستار سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme