جھنگ ،تعیناتی چونگی محررکی لیکن ڈیوٹی کلرک باد شاہ کی ،ہُن موجاں ای موجاں

Published on February 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 585)      No Comments

NewUNN
جھنگ ( شفقت سیال)ٹی ایم اے جھنگ میں تعیناتی چونگی محرر کی لیکن ڈیوٹی کلرک باد شاہ کی،تفصیلات کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ بلدیہ جھنگ میں ارشد الٰہی نامی شخص بطور چونگی محرر بھرتی ہوا لیکن کرپشن کے بل بوتے پر دیکھتے ہی دیکھتے موصوف چونگی محررسیاسی رشوت بل بوتے پر دفتر تحصیل کونسل جھنگ میں بطور کلرک اکاؤنٹ برانچ میں ڈیوٹی لگوالی جہاں پر کلرک باد شاہ نے آپ بھی خوب کھایا اور اپنے افسران کو بھی کھلایا اور اس بعد کلرک بادشاہ نے دوسرا چھکا اسٹنٹ لیگل ایڈوائزر کام کرنا شروع کردیا بعدازاں کلرک بادشاہ نے ٹی ایم اے جھنگ کی سرکاری دکانات کا نوٹوں کی چمک دیکھ کر سرکاری ڈیوٹی دینے کی بجائے پرائیویٹ ڈیوٹی دینا شروع کردی جس پر تحصیل ناظم جھنگ نذرحیات پاتوآنہ نے موصوف کلرک کو معطل کردیا اور شوکاز نوٹس جاری کردیا تھا بعدازاں رشوت کے بل بوتے پر موصوف کو بطور ریکارڈ کیپر لگا دیا ۔لیکن اب مذید راتوں رات امیر بننے کے لئے کلرک باد شاہ نے اپنی ڈیوٹی سی اوبرانچ میں لگوالی جہاں پر اب موجاں ہی موجاں کے چرچے ہر زبان پر عام ہو چکے ہیں ،عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام کے علاوہ جھنگ کے ارباب و بااختیار سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے راشی کلرک کو تبدیل کرکے خاکروبوں کو صفائی پر پابند کیا جائے تاکہ شہر کی غریب عوام مذید خطر ناک وائرس سے بچ سکے اور سُکھ کا سانس لے سکیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题