بھارت میں لالچی شخص نے پینشن حاصل کرنے کے لیے والدہ کی لاش کو حنوط کردیا

Published on April 7, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 194)      No Comments

ممبئی (یواین پی)بھارت میں ایک شخص نے اپنی ماں کی لاش کو حنوط کر کے تین سال تک فریزر میں رکھے رکھا تاکہ وہ والدہ کی موت کے بعد بھی ان کی پینشن حاصل کرتا رہے ۔بھارتی پولیس نے بتا یا کہ اپنی والدہ کی لاش کو فریزر میں رکھنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتا یا کہ اس نے کیمیکل لگا کر لاش کو محفوظ کیا ۔
ملزم کا کہنا ہے کہ اگر والدہ کی لاش کو محفوظ رکھا تو ان کا دوبارہ جنم ہو گا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملزم کے قبضے سے لاشوں کو محفوط رکھنے والے اور دوبارہ جنم کے حوالے سے متعدد جریدے بھی برآمد کیے ۔پولیس حکام نے بتا یا کہ انہیں اس معاملے کے بارے میں اطلاع ملی تو گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے ایک بڑے فریزر میں خاتون کی لاش ملی جسے کیمیکل کے ذریعے محفوظ کیا گیا تھا اور ساتھ ہی ایک برتن سے مختلف اعضا ءبھی ملے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes