وزیراعلیٰ کے پی کے نے خود کو احتساب کیلئے پیش کر دیا

Published on February 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 618)      No Comments

111
پشاور(یواین پی)وزیر اعلیٰ  خیبر  پختو  نخوا پرویز خٹک نے خود کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ، کہتے ہیں حکومتی نمائندوں کی گرفتاری کے لیے اجازت لینے کی پابندی لگائی  نہ ہی  احتساب کمیشن یا ڈی جی کے اختیارات واپس  لئے ڈی جی اپنے ہی افسروں سے اختلافات پر سبکدوش ہوئے ،ان کے  الزامات  غلط ہیں۔تفصیلات کےمطابق پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی نے خود احتساب کمیشن قائم کیا تو اختیارات کیوں واپس لیں گے، ڈائریکٹر جنرل اور کمیشن حکام میں اختلافات  پیدا ہونے پر حکومت نے کمیشن ارکان کو اتفاق رائے سے  فیصلے کرنے کا مشورہ دیا تھا۔کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت  نے جو ترامیم کیں ان میں 35 کے بجائے 15 روزتک جسمانی ریمانڈ  مستند ثبوت حاصل کرنے کے بعد کارروائی کرنا گرفتاری کے بعد حکومت کو اطلاع دینا اور تحقیقاتی عمل 30 روز میں مکمل کرنا شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد کرپشن ہے تو ڈی جی نیب پہلے ہاتھ پہ ہاتھ دھرے کیوں بیٹھے رہے ڈی جی کو سبکدوشی کے بعد  وزیر اعلیٰ  یا وزرا کرپٹ کے ہونے کا خیال کیوں آیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes