وزیراعظم کا قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس

Published on March 6, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

اسلام آباد (یوا ین پی)وزیراعظم شہباز شریف نے نامور اداکار محمد قوی خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیراعظم نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ قوی خان نے فلم، ٹی وی،اسٹیج اور ریڈیو پر اپنے فن کا لوہا منوایا، تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز قوی خان کی صلاحیتوں کا ریاستی اعتراف ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ لاکھوں میں تین اور اندھیرا اجالا میں ان کی اداکاری عوام کے ذہنوں میں آج بھی زندہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ قوی خان کی وفات پاکستان کے فن کے شعبے کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme