پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا ایک بار پھر حکومت کے خلاف اتحاد قائم کرنے کا اعلان

Published on February 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 344)      No Comments

1111
لاہور(یو این پی)تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے ایک بار پھر حکومت کے خلاف اتحاد قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ہے جہانگیر ترین کہتے ہیں احتجاج سے بات نہ بنی تو حکومت کے خلاف دھرنا بھی دیا جائے گا جبکہ خرم نواز گنڈاپور نے مارچ میں آل پارٹیز کانفرنس بلا کر حکومت مخالف تحریک کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے مرکزی رہنما منہاج القرآن مرکز پہنچے جہاں انہوں نے عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات کی ملاقات کے بعد جہانگیر ترین اور خرم نوازگنڈا پور نے میڈیا کو بریفنگ دی۔جہانگیر ترین نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے مسلم لیگ نون حکومت کی کرپشن اور ناانصافیوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد پر اتفاق کیا ہے جس کے لیے جلد اہم پیش رفت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ دو سال ہونے کو ہیں لیکن ابھی تک سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا کوئی ملزم بھی نہیں پکڑا گیا۔پاکستان عوامی تحریک کے سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ملزموں کو سزا دلوانے کے لیے مارچ میں آل پارٹیز کانفرنس میں حکمت عملی وضع کی جائے گی۔دونوں جماعتوں نے این اے ایک سو ایک وزیرآباد کے ضمنی انتخابات میں مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے کے لیے رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes