فروری میں کراچی کا درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

Published on February 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 828)      No Comments

666
کراچی (یو این پی) فروری کے مہینے میں گرمی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ،کراچی میں سال کا دوسرا ماہ ختم ہونے سے پہلے ہی گرمی شروع ہوگئی درجہ حرارت 36 ڈگری تک پہنچ گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں کی گرم ہواؤں نے شہر کو بھی گرم کر دیا ، شہری پریشان نہ ہوں 2 د ن بعد گرمی کی لہر ختم اور موسم اچھا ہو جا ئیگا۔سمندری ہوائیں پھر کراچی کے شہریوں سے ناراض، فروری کے مہینے میں گرمی کا 20 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی لہر 2 مارچ تک برقرار رہے گی۔ دنیا کے اکثر شہروں کی طرح کراچی میں فروری اچھا خاصا ٹھنڈا مہینہ ہوتا ہے مگر اس بار سورج کے تیور ابھی سے گرما گرم ہوگئے۔ شہر میں گزشتہ 2 روز سے جاری شدید گرمی کا سلسلہ گزشتہ روز مزید شدت اختیار کرگیا، جس کے باعث شہری شدید پریشان رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کی وجہ سمندری ہواؤں کا رک جانا ہے۔گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 اعشاریہ5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جو کہ فروری کے مہینے میں ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل 1996 میں فروری میں گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا جوکہ 36 اعشاریہ1 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو گرم موسم کے دوران زیادہ سے پانی استعمال کرنے کے علاوہ گھروں میں رہنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes