ریٹائرڈ ملازمین اے ٹی ایم سے بھی اپنی پنشن نکال سکیں گے پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی

Published on March 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

3....
اسلام آباد (یواین پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اپنے ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پنشن کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لئے” ڈائریکٹ کریڈٹ سسٹم” متعارف کردیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت ریٹائرڈ ملازمین کی ماہانہ پنشن کی رقم ان کے بینک اکاؤنٹس میں ٹرانسفرکی جائے گی۔ پنشن کی رقم ٹرانسفرہوجانے کے فوراً بعد ہر ریٹائرڈ ملازم کو بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع بھی کی جائے گی اور یہ کام رواں ماہ سے شروع کیا جارہا ہے۔ بینک اکاؤنٹس میں رقم ٹرانسفر کرنے کے بعد ریٹائرڈ ملازمین اپنی پنشن کی رقم کسی بھی بینک کے اے ٹی ایم مشین سے بھی نکال سکیں گے اور اسی طرح ان کو پنشن حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے”۔ ان خیالات کا اظہار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے اکائنٹس اور آڈٹ سطح کے ایک اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان وہ واحد ملک تھا جہاں برطانیہ کے بعد پہلی بار فاصلاتی و غیر رسمی نظام تعلیم کا تجربہ کیا گیا۔ اس بالکل اجنبی نظام تعلیم کو ملک کے مقبول ترین اور کامیاب ترین نظام تعلیم کے طور پرمنوانے اور دنیا کی چند اہم )میگا(یونیورسٹیوں میں شامل کرانے میں اوپن یونیورسٹی کے ابتدائی دور کے اساتذہ ٗ آفیسرز اور کارکنوں کی انتھک محنت ٗ لگن اور پیشہ ورانہ مہارت نے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی سے ریٹائر ہونے والوں کی یونیورسٹی آمد کے وقت انہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی میں ان کے لئے “ویلکم ہوم لاونج” بھی قائم کیا جاچکا ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے ابتدائی دور کے اساتذہ اور آفیسرز نے اوپن یونیورسٹی کو جو ملک میں تجرباتی طور پر قائم ہوئی تھی ٗ دنیا کی سب سے بڑی )میگا(یونیورسٹی بنانے میں بنیادی اوراہم کردار ادا کیا تھا۔ اوپن یونیورسٹی اپنے ریٹائرڈ اساتذہ ٗ آفیسرز اور کارکنوں کی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتی ٗ بلکہ ان کے تجربات سے یونیورسٹی کو مزید مفید بنانے کے لئے استفادہ بھی کیا جائے گا کیونکہ ریٹائرڈ کارکن اوپن یونیورسٹی کا اثاثہ ہیں۔ڈاکٹر شاصد صدیقی نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے ابتدائی سنہری دور کو واپس لانے کے لئے اور اس قومی ادارے کو ملک و قوم کے لئے مفید ترین بنانے کے لئے ریسرچ کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے جو یونیورسٹیوں کی پہچان ہوا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ ایک سال کے دوران آٹھ ریسرچ جنرل شائع کئے گئے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے 70۔ہزار سے زائد ٹیوٹرز کی ٹیوشن فیس کی ادائیگی کو آسان بنانے کے لئے ایک نیا “منی ٹرانزکشن نظام ” بھی متعاف کرایا جارہا ہے۔نئے نظام کے تحت ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے ٹیوٹرز اور ریسورس پرسنز کو مسلم کمرشل بینک لائٹ کارڈڈ فراہم کرے گا اور یونیورسٹی ان کے واجبات الاٹ شدہ لائٹ کارڈ میں جمع کرائے گی جس سے اے ٹی ایم کارڈ کی طرز پر اپنے واجبات وصول کرسکیں گے۔کریڈٹ کارڈ ہر ٹیوٹر کو فراہم کیا جائے گا اور کارڈ میں ان کے واجبات کو جمع کرانے کے بعد انہیں بذریعہ ٹیکسٹ میسج اطلاع بھی دی جائے گی۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ منی ٹرانزیکشن کا نظام ٹیوٹرز کے قیمتی اوقات کو بچانے میں مدد فراہم کرے گا ٗ ان کو بینکوں میں چیک جمع کرانے اور کیش لینے کے لئے دوبارہ بینکوں میں جانے کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ اس نظام سے چیک گم ہونے یا ضائع ہونے جیسی شکایات کا بھی خاتمہ ہوجائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes