اے سی زیارت کی سربراہی میں انتظامیہ کا گرانفروشوں اورزائدالمیعاداشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

Published on March 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 412)      No Comments

Ziarat
زیارت (یواین پی)اسسٹنٹ کمشنر زیارت سہیل انور ہاشمی ،ایس ایچ او سٹی خلیل احمد کی سربراہی میں لیویز اور پولیس نے مشترکہ شہر کا دورہ کیا ۔ شہر میں غیر معیاری ،زائد المیعاد اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا ہوٹلوں اور پرچون کی دکانوں کا معائنہ کیا۔غیر معیاری اور زائدالمیعاد اشیاء فروخت کرنے پر متعدد دکانداروں ،تندور مالکان کو موقع ہی پر جرمانے عائد کئے اور انہیں سختی سے ہدایت کی کہ آئندہ اگر کسی بھی دکاندار کو ناجائز منافع یاغیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلا ف سخت قانونی کارروائی لائی جائیگی اور انہیں کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائیگااورنرخنامہ کو واضح جگہ پر آویزاں کریں اس کے علاوہ اشیاء خوردنوش کو ڈھانپ کر کے رکھی جائے تاکہ شہری بیماریوں سے بچ سکیں اور ان پر گندی اور خراب چیزیں نہ بیچی جائے اس کے علاوہ ہوٹل مالکان کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں اور قصائیوں کو بھی ہدایت کی کہ اپنی دکان کے سامنے جالی کا دروازہ ضرور لگائے اور گوشت کو سفید کپڑے سے ڈھانپ لیں وریں اثناء عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت اور پولیس کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ کو اسی طرح غیر معیاری ،زائد المیعاد اور مہنگی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف کرروائی جاری رکھنی چائے۔عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر زیارت سہیل انور ہاشمی سے یہ بھی پرزور مطالبہ کیا کہ ملک میں تیل کی قیمتیں اانتہائی کم سطح پر پہنچ چکی ہے لہذا ضلعی انتظامیہ زیارت کے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کرنے کے لئے اقدامات کریں تاکہ عوامی کو سستی سفری سہولیات مل سکیں عوامی حلقوں نے یہ بھی یاد کرایا ہے کہ ضلع کے اکثر ٹرانسپورٹرز کے وہی پرانے کراے ہیں جو تیل مہنگی کے دنوں میں تھی لہذا اب تیل کی قیمتیں بیس سے تیس روپے کم ہوئی ہیں لیکن ٹرانسپورٹرز کرائے کم نہیں کررہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر اس جانب بھی خصوصی توجہ د ے اور کرایے کم کراے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes