میڈیا آزاد نہ ہو تا تو عوام آج بھی پتھر کے دور ہوتے،بیگم نسیم ولی

Published on March 4, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

jf
صحافی معاشرے کے کان اور آنکھ ہیں، معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں انکا کردار نظر انداز نہیں کر سکتے، افتخار چوہدری
جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پرائیڈ آف دی نیشن گولڈ میڈل شو کا انعقاد،فاونڈیشن مبارکباد کی مستحق ہے ، نوابزادہ محسن
راولپنڈی(یواین پی) جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں پرائیڈ آف دی نیشن گولڈ میڈل شو کا انعقاد کیا گیا گولڈ میڈل شو میں پرائیڈ آف دی نیشن گولڈ میڈل کیٹگری میں نو شخصیات اور بیسٹ آف دی بیسٹ کیٹگری میں دس صحافیوں کو گولڈ میڈل دئیے گئے ،گولڈ میڈل شو میں پاکستان اور بیرون ممالک سے جرنلسٹ فاؤنڈیشن کوآرڈینیٹرز جرنلسٹ یونینز ،پریس کلبوں کے صدور ، جنرل سیکٹریز، صحافیوں اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کی صدارت سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور مہمان خصوصی بیگم نسیم ولی خان تھی۔گولڈ میڈل شو سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی ولی کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان میں میڈیا آزاد نہ ہو تا تو عوام آج بھی پتھر کے دور میں زندگی گزارنے پر مجبور ہوتے پاکستان اور عوام کیلئے دن رات ایک کرنے والے صحافیوں کی جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی طرف سے حوصلہ افزائی اور گولڈ میڈل شو کا انعقاد خوش آئند ہے کیونکہ فاؤنڈیشن کے عملی اقدامات کو اے این پی ولی خراج تحسین پیش کرتی ہے کامیاب شو کرانے پر جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے کہ انہوں نے دن رات ایک کر کے پورے ملک کی صحافی برادری کو ایک چھت تلے جمع کر کے صحافتی دنیا میں ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کے کان اور آنکھ ہیں ان کی بدولت پاکستان کے مسائل اجاگر اور معاشرتی برائیوں کے خاتمے میں مدد ملی ہے۔جرنلسٹ فاؤنڈیشن پاکستان صحافی برادری کے مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بہت کم عرصے میں فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں اپنا نمایا مقام حاصل کر لیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت صحافتی تنظیموں کی بلا تفریق سرپرستی کرے تاکہ اپنی جان کو خطرہ میں ڈال کر ڈیوٹی سر انجام دینے والے صحافیوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔تقریب سے ، گولڈ میڈل شو سے سابق صوبائی وزیر کے پی کے نواب زادہ محسن علی خان، ڈپٹی میئر اسلام آباد چوہدری رفعت ،بریگڈئر اقبال شفیع،ایس ایم ظفر ،سابق پارلیمانی سیکٹری ہارون احسان پراچہ نے بھی خطاب کیا ،جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے صدر ذوالفقار علی ملک نے ایوارڈ شو میں جرنلسٹ فاؤنڈیشن کی سالانہ کارکردگی پیش کی اور آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes