وزیراعظم نواز شریف 9مارچ کو 3روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے

Published on March 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 519)      No Comments

index
اسلام آباد(یواین پی) وزیراعظم نواز شریف 9مارچ کو سعودی عرب کے 3روزہ سرکاری دورے پر ریاض جائیں گے۔ایک نجی ٹی وی نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف 9سے 11مارچ تک سعودی دورے پر غور کررہے ہیں۔اس دورے کے دوران وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب کے فرماں رواں شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ وزیراعظم ممکنہ طور پر دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم 34ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے، جو 10مارچ کو متوقع ہے۔وزیر اعظم نواز شریف ممکنہ طور پر اپنے دورے کے دوران سعوی قیادت سے 34ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کے کردار، سعودی عرب کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے منصوبوں و مالی مدد، خطے کے مسائل اور دیگر دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔خیال رہے کہ ایرانی صدر حسن روحانی پہلے سے طے شدہ دورے کے تحت 20 مارچ کے بعد اسلام آباد آرہے ہیں، تاہم ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کی تاریخ کو اب تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔یاد رہے کہ خطے کی صورت حال کے باعث ماضی میں پاکستان اور ایران کے درمیان دورے منسوخ کیے جاتے رہے ہیں، گزشتہ کچھ ماہ میں کم سے کم دو دورے منسوخ کیے گئے۔یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے جنوری میں اس وقت ریاض اور تہران کا دورہ کیا تھا جب دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر موجود تھی۔ اسے’’ثالثی دورے‘‘کا نام دیا گیا تھا۔ایرانی قیادت نے اس آغاز کو خوش آمدید کہا تھا جبکہ سعودی وزیر خارجہ عدیل بن احمد الجبیر نے بعد ازاں ایک بیان میں اسے یہ کہہ کر مسترد کردیا تھا کہ ‘بہت سے ممالک نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی ہے تاہم اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes