ثنا ء خان کا محرم الحرام میں شوبز سے کنارہ کشی کا اعلان
مجھے شہدائے کربلاسے بے پناہ عقیدت ہے :ثناء خان
لاہور(یو این پی)ماڈل و اداکارہ ثناء خان نے محرم الحرام میں شوبزسرگرمیوں سے کنارہ کشی اختیارکرنے کااعلان کردیا۔ثناء خان کاکہناتھاکہ میں ہرسال محرم الحرام کے احترام میں پورے دس روزشوبز سے وابستہ مصروفیات ترک کردیتی ہوں۔مجھے شہدائے کربلاسے بے پناہ عقیدت ہے جس کی وجہ سے میں محرم کے دنوں میں کام نہیں کرسکتی۔