مصطفی آباد/للیانی ،ڈاکٹر آمنہ کی غفلت مریضہ موت و حیات کی کشمش میں مبتلا

Published on September 10, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 441)      No Comments

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ڈاکٹر آمنہ کی غفلت مریضہ موت و حیات کی کشمش میں مبتلا، مقامی صحافی محمد عمران سلفی کی ہمشیرہ خاندانی منصوبہ بندی سنٹرڈی ایچ کیومیں تعنات ڈاکٹر آمنہ کے پاس آپریشن کیلئے آئی تو انہوں نے اپریشن ادھورا چھوڑ کر بڑی آنت کاٹ دی ، جس سے جسم میں خون پخانہ وغیر ہ جمع ہو جانے سے مریضہ کی حالت تشویش ناک ہو گئی۔ ڈاکٹر عامر سلیم سمیت تین ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے چار گھنٹے کے آپریشن کے بعد مریضہ کی جان بچائی، مریضہ موت و حیات کی کشمش میں مبتلا، غفلت کے مرتکب ڈاکٹر آمنہ کو فوری معطل کرکے سخت قانونی کاروئی کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی صحافی محمد عمران سلفی نے پھوپھو زاد ہمشیرہ میمونہ بی بی ڈی ایچ کیوہسپتال قصور میں خاندانی منصوبہ بندی کے آپریشن کیلئے ڈاکٹر آمنہ کے پاس آئی تو مذکورہ ڈاکٹر نے موٹاپہ ہونے کی وجہ سے طرح طرح کے طعنے دینے شروع کر دئیے ۔ جس پر مریضہ نے کہا کہ موٹاپہ تو اللہ کی دین ہے اس میں کسی کا عمل دخل نہیں جس پر ڈاکٹر آمنہ غلیظ زبان استعمال کی اور جان بوجھ کر آپریشن ادھورا چھوڑ دیا اور بڑی آنت پر کئی کٹ لگا دئیے اور کہا کہ آپریشن ہو گیا ہے اب چلی جائے۔ مریضہ جب گھر آئی تو بڑآنت کٹنے کی وجہ سے خون اور پاخانہ جسم میں جمع ہونا شروع ہو گیا جس سے مریضہ کی حالت بگڑ گئی جسے فوری طور پر ایان ہسپتال میں لایا گیا جہاں پر ڈاکٹر سلیم سمیت تین ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے چار گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد مریضہ کی جان بچائی۔ مریضہ میمونہ اب بھی موت و حیات کی کشمش میں مبتلا ہے صحافیوں کی بڑی تعداد نے چیئرمین ہیلتھ کیر کمیشن لاہور،ڈی سی او قصور، ای ڈی او قصور ، ڈی پی او قصور سمیت دیگر اعلی حکام سے ڈاکٹر آمنہ و معاون سٹاف کو فوری معطل کرکے سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

\"4\"

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes