افغان طالبان کاافغان حکومت کیساتھ مذاکرات سےانکار

Published on March 6, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 361)      No Comments

111
کابل (یو این پی) افغان طالبان نے پیشگی شرائط پوری ہونے تک افغان حکومت سے براہ راست اور فوری مذاکرات سے انکار کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اور افغان طالبان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے افغان حکومت ان کے قیدی رہا اور بلیک لسٹ ختم کرے، اس کے بعد ہی مذاکرات کئے جا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ مذاکرات اسلام آباد کی بجائے دوحا (قطر) اور مارچ کی بجائے اپریل یا مئی میں میں ہوسکتے ہیں۔افغان طالبان ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک ان کی پیشگی شرائط مان نہیں لی جاتی، وہ افغان حکومت سے مذاکرات نہیں کریں گے، شرائط بیان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات سے قبل ملک سے غیرملکی افواج کا خاتمہ، طالبان کے ناموں کا عالمی بلیک لسٹ سے اخراج اور ان کے قیدیوں کی رہائی ضروری ہے، جب کہ ان شرائط کی منظوری تک طالبان کسی قسم کے مذاکرات میں شریک نہیں ہوں گے۔دوسری طرف پاکستان، امریکا، چین اور افغانستان کے اعلیٰ سرکاری عہدیدار طالبان رہنماوں پر زور دے رہے ہیں کہ وہ امن مذاکرات براہ راست افغان حکومت سے کریں۔واضح رہے کہ تیئس فروری کو کابل میں پاکستان، امریکا، چین اور افغان حکومتوں کے نمائندوں کے اجلاس کے بعد اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ امن مذاکرات مارچ میں اسلام اباد میں ہو سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes