علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ناقص پالیسی، مشقیں انٹر نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ

Published on August 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 271)      No Comments

شعبہ ترسیل کتب کی نا اہلی کے باعث لاکھوں طلباءو طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ
کوٹلی(یو این پی)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ناقص پالیسی ۔شعبہ ترسیل کتب کی نا اہلی کے باعث لاکھوں طلباءو طالبات کا مستقبل تاریک ہونے کا اندیشہ کتب کی عدم فراہمی سے بی اے کے سینکڑوں طلباءو طالبات کو امتحانی مشقیں لکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا ۔یونیورسٹی نے داخلہ کی مد میں کروڑوں روپے وصول کےے اور اب طلباءکو مشقیں انٹر نیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرنے کا مشورہ دےا جاتا ہے۔آزاد کشمیر کے دور دراز علاقوں میں انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے معاملہ کی سنگینی کا نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے رواں سمسٹر میں میٹرک ،ایف اے اور بی اے پروگرامزمیں لاکھوں طلباءو طالبات نے داخلہ لے رکھا ہے اور یونیورسٹی نے داخلہ فیس کی مد میں طلباءو طالبات سے کروڑوں روپے وصول کےے ۔سٹوڈنٹس کے داخلے کنفرم ہونے کے باوجود یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل نے کتب نہیں بھیجی ہیں جبکہ امتحانی مشقیں جمع کروانے کی تاریخ گزر چکی ہے۔کتابیں نہ ہونے کی وجہ سے طلباءو طالبات کو شدید پریشانی لاحق ہے۔کتب کی عدم فراہمی طلباءو طالبات کے ساتھ سخت نا انصافی ہے۔یونیورسٹی میں بی اے پروگرام کے طالب علم اشام مجید نے صحافیوں کو بتایا کہ جب انہوں نے اپنے ٹیوٹر سے کتب نہ ملنے کی شکایت کی تو انہوں نے بتا یا کہ انٹرنیٹ سے کتب ڈاؤن لوڈ کر لیں جبکہ ہمارا علاقہ نڑالی میں انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ہے۔عوامی و تعلیمی حلقوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے معاملہ کی سنگینی کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题