قرآن مجید کے فرمان کے مطابق روح امر ربی اور انتہائی لطیف شے ہے سلطان احمد علی

Published on December 23, 2013 by    ·(TOTAL VIEWS 440)      No Comments

\"Arfin\"
میاں چنوں(رضا جعفری سے)دنیا میں ہمارے افعال کا احتساب تو دنیاوی عدالتیں کرسکتی ہیں مگر اپنے عقیدے اور عبادت کا احتساب ہم نے خود کرنا ہے ،سلطان احمد علی ۔اگر انسانی جسم،عقل اور روح کی سمتیں اللہ تعالیٰ کی لو کی طرف متعین ہوجائیں تو سمجھ لیں کہ عاقبت سنور گئی۔جنرل سیکرٹری اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کا بار ایسوسی ایشن میاں چنوں میں ججز اور وکلاء سے خطاب۔ اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کے جنرل سیکرٹری سلطان احمد علی نے میاں چنوں بار ایسوسی ایشن میاں چنوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں ہمارے افعال کا احتساب تو دنیاوی عدالتیں کرسکتی ہیں مگر اپنے عقیدے اور عبادت کا احتساب ہم نے خود کرنا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر انسانی جسم،عقل اور روح کی سمتیں اللہ تعالیٰ کی لو کی طرف متعین ہوجائیں تو سمجھ لیں کہ عاقبت سنور گئی کیونکہ جیسے جسمانی اعضاء بیمار ہوکر غیر فعال ہوجاتے ہیں اسی طرح انسانی جسم،عقل اور روح کی سمت بدل جائے تو اصل میں مردہ ہوجاتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ قرآن مجید کے فرمان کے مطابق روح امر ربی ہے انتہائی لطیف شے ہے یہ کہیں نہیں لکھا ہوا کہ روح کیا چیز ہے یاکس چیز سے بنی یا خلق ہوئی ہے ۔اس موقعہ پر سیشن جج مشتاق احمد اوجلا،ایڈیشنل سیشن ججز جلیل احمد اور محمد عابد،سول ججز شفیق احمد شفیع،ظفر اقبال کھوکھر،اطہر جاوید،ممتاز اعجاز ،جنرل سیکرٹری بار اوورنگ زیب نظامی،ممبر اینٹی کرپشن و ہیومن رائٹس کمیشن رضا جعفری ،نوید احمد بٹ،چوہدری ندیم اختر،عبدالرزاق تھراج،شہباز احمد سہو،ملک دلدار احمد،آصف جاوید ثاقب،رانا طارق محمودایڈووکیٹس سمیت وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog