مولانا نے میرا دل توڑ دیا؛نیلم منیر

Published on November 3, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

 

لاہور (یو این پی)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے مولانا فضل الرحمان کے وزیراعظم عمران خان سے متعلق بیان پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔نیلم منیر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سبز جھنڈے کو تھامے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے بیان سے ناراضگی کا اظہار کیا۔نیلم منیر نے لکھا کہ’میں تمام مذہبی اسکالرز کی دل کی گہرائی سے عزت کرتی ہوں، اور میں ان کے خطاب اور لیکچرزکو سن کر اپنی زندگی کے روز مرّہ کے مسائل کا حل تلاش کرتی ہوں، آج مولانا صاحب کی وزیراعظم عمران خان کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے کی دھمکی نے میرا دل توڑ دیا ہے۔‘
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme