پاکستان سپرلیگ فور ، کرکٹ میلہ سجنے میں 3 روز باقی

Published on February 11, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پاکستان سپرلیگ فور کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، کرکٹ میلہ سجنے میں صرف 3 روزباقی ہیں، چھکے چوکوں کی بہار آنے کو ہے، کرکٹ دیوانے تیار ہو جائیں، ملتان سلطانز نے فاتحانہ آغاز کے لیے دبئی میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا۔کرکٹ کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس میں چھکے اور چوکوں کی بہار آئے گی، چودہ فروری سے پی ایس ایل فور کا بِگل بجے گا اور یو اے ای میں میدان لگے گا۔ملتان سلطانز کے دبئی میں ڈیرے، ٹریننگ شروع ہو گئی، فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ، بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں جاری ہیں۔پندرہ تاریخ کو ملتان سلطانز کراچی ٹیم کے خلاف فاتحانہ آغاز کریں گے، کپتان شعیب ملک اور لالہ آٖفریدی توجہ کا مرکز بن گئے، تگڑے کھلاڑیوں کا تگڑا کمبی نیشن بنے گا اور اسلام آباد یونائیٹڈ اعزاز کا دفاع کرے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy