لاہور میں10گھنٹوں کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ، شہری پریشان

Published on April 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 336)      No Comments


ابھی سے یہ صورتحال ہے تو شدید گرمی میں ان کیساتھ کیسا سلوک کیا جائیگا،شہری
لاہور (یو این پی)لاہور کے بیشتر حصوں میں 8سے 10گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شدیدگرمی میں شہریوں کو پریشان کردیا ۔پنجاب کے دارالحکومت میں گزشتہ روز درجہ 41ڈگری سنٹی گریڈ تھا ،سورج نے شہریوں کو آنکھیں کیادکھانا شروع کیں کہ لوڈشیڈنگ کاجِن بھی بے قابو ہو گیا۔لاہورکے جو علاقے لوڈشیڈنگ سے سب سے زیادہ متاثرہوئے، ان میں سمن آباد ،اچھرہ ،نشتر کالونی ،ہربنس پورہ ، صحافی کالونی، جوہر ٹاؤن، بند روڈ، ٹاؤن شپ اور ملتان روڈ شامل ہیں۔شہریوں کا کہناہے کہ ابھی سے یہ صورتحال ہے تو شدید گرمی میں ان کیساتھ کیسا سلوک کیا جائیگا۔ذرائع کے مطابق شہر میں8سے10گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جبکہ دیہات میں صورتحال اور بھی زیادہ خراب ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes