اٹالٹک پراجیکٹ مقررہ مدت سے قبل ہی مکمل کر لیا گیا۔ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے محمد یونس

Published on March 11, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

llll
اسلام آباد( یواین پی) گڈو تھرمل پاور پلانٹ سے 270 میگا واٹ بجلی نیشنل گریڈ میں شامل، وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی کے ہاتھوں تقریب رونمائی، اٹالٹک انرجی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر خالد اعظم کی بھی شرکت، تفصیلات کے مطابق گڈو تھرمل کمبائنڈ سائیکل پاور پلانٹ کی 2 ٹربائن جن کی پیداواری صلاحیت 270 میگا واٹ ہے۔ نیشنل گریڈ میں شامل کر دی گئی ہے۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی محمد یونس ڈھاگا نے گفتگو کرتے ہوئے اٹالٹک کے کارنامے کو بے حد سراہا اور کہا کہ یہ پراجیکٹ مقررہ مدت سے قبل ہی مکمل کر لیا گیا۔ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 10 مارچ 2016 ؁ء توانائی حاصل کرنے کا ایک اہم دن ہے۔ آج کے دن یہ کارنامہ انجام دینے کیلئے برادر اسلامی ملک ایران کی میپنا گروپ نے پاکستانی کمپنی اٹالٹک انرجی کی شراکت اور حکومتی ادارے جینکو ہولڈنگ کمپنی نے اور ہالنگ کا کام مقررہ مدت سے قبل مکمل کر کے اس بات کا ثبوت دیا کہ پاکستان میں بھی اس پایہ کا کام برادر اسلامی ملک کے تعاون اور اشتراک سے توانائی کے بحران کے حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایرانی کمپنی نے بھی تعاون کی مثال قائم کرتے ہوئے نہایت آسان اور سہل شرائط پرجو کام کیاوہ ورک مین شپ اور تکنیکی لحاظ سے بھی بڑی سے بڑی یورپی یا امریکی کمپنی کے معیار سے کسی طور پر بھی کم نہیں۔ تقریب رونمائی میں وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی محمد یونس ڈھاگا اور چیف ایگزیکٹو اٹالٹک انرجی خالد اعظم کے علاوہ ظفر عباس جوائنٹ سیکرٹری وزارت پانی و بجلی ، محمد عمران، خالد علوی چیف ایگزیکٹو جینکوll، پلانٹ منیجر مولا بخش لغاری، ایڈیشنل منیجر اوم پرکاش، ایگزیکٹو منیجر ڈائر یکٹر میر بہائی، پراجیکٹ منیجر خرم ضیائی اور ایگزیکٹو ڈائر یکٹر پراجیکٹ انور سلمان کے علاوہ دیگر معززین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes