شدید بارشوں کی صورت میں نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کا بندوبست کیا جائے ڈی سی او وہاڑی

Published on March 12, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 311)      No Comments

11-3-2016 DCO
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید بارشوں کے سسٹم کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے ہائی الرٹ رہیں خدانخواستہ شدید بارشوں کی صورت میں نشیبی علاقوں سے پانی کے فوری نکاس کا بندوبست رکھا جائے اور خطرناک عمارات میں رہائش پذیر افراد کو قبل ازوقت محفوظ مقام پر منتقل ہونے کا نوٹس دیا جائے یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ای ڈی او فنانس ڈاکٹر محمد غیاث،ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ حسنین شاہد شیرانی ، ای ڈی او ایجوکیشن شوکت علی طاہر ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی محمد مبشر الرحمن،ٹی ایم او میلسی چودھری ندیم ، ٹی او آر وہاڑی راؤ نعیم خالد،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر فرزند علی،ڈی او ماحولیات رانا صفدر علی ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر جاوید خالد اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ نے کہا کہ حالیہ ممکنہ بارشیں گندم کی فصل کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوسکتی ہیں اس لیے محکمہ زراعت کاشتکاروں کو اس حوالہ سے فوری ضروری ہدایات جاری کرنے کرنے کا اقدام کرے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایک ٹیم کے طور پر کا م کریں اور افسران نہ صرف خود غیر ضروری چھٹی سے گریز کریں بلکہ اپنے سٹاف کو بھی غیر ضروری چھٹی نہ دیں اجلاس میں اے ڈی سی رانا سلیم احمد نے بتایا کہ ضلعی سطح پر مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جو اس دوران 24گھنٹے کام کریگا ایکسیئن انہار ویسٹرن بار نے اجلاس کو بتایا کہ ممکنہ بارشوں کے پیش نظر نہروں راجباہوں کے پشتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے پانی کے بہاؤ کو کم کر دیا گیا ہے ٹی ایم اے حکام نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کے نکاس کے لیے ڈی واٹرنگ پمپ تیار حالت میں ہیں

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题